ترکی عراق اور شمالی عراق کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے:داوداولو

وزارت عظمی کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق داؤد اولو نے عراقی کردستان علاقائی انتظامیہ کے وزیر اعظم ناچروان سے استنبول کے دولما باھچے میں اپنے اموری دفتر میں ملاقات سر انجام دی

153373
ترکی عراق  اور شمالی عراق کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے:داوداولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے ناچروان بارزانی سے ملاقات کی۔
وزارت عظمی کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق داؤد اولو نے عراقی کردستان علاقائی انتظامیہ کے وزیر اعظم ناچروان سے استنبول کے دولما باھچے میں اپنے اموری دفتر میں ملاقات سر انجام دی۔
اس دوران ترک وزیر اعظم نے عراق کی موجودہ صورتحال پر معلومات حاصل کیں تو مہمان وفد نے ترکی کی حمایت و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
عراق اور شمالی عراق کی سلامتی کی ترکی کے لیے اہمیت کی جانب اشارہ کرنے والے داؤد اولو نے کہا کہ ترکی اس ضمن میں اپنے تعاون و امداد کو مزید اضافے کے ساتھ جاری رکھے گا، انہوں نے اس دائرہ کار میں عراق میں مرکزی حکومت اور شمالی عراق کی کردی انتظامیہ کے مابین تعاون میں تقویت لائے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی وزیر اعظم حیدر الا عابدی کے آئندہ ہفتے متوقع ترکی کےدورے کے دوران منعقد ہونے والے اعلی سطحی حکمت عملی کونسل کے اجلاس کی بدولت ترکی اور کے عراق کے ساتھ باہمی تعلقات میں قابلِ ذکر حد تک نتائج سامنے آئیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں