قونیہ۔ استنبول تیز رفتار ٹرین کے سفر کے آغاز کی افتتاحی تقریب

صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے قونیہ۔ استنبول تیز رفتار ٹرین کے سفر کے آغاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

151990
 قونیہ۔ استنبول تیز رفتار ٹرین کے سفر کے آغاز کی افتتاحی تقریب


صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے قونیہ۔ استنبول تیز رفتار ٹرین کے سفر کے آغاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کی 741 ویں برسی کے موقع پر قونیہ سے استنبول تک تیز رفتار ٹرین کا سفر شروع ہو گیا ہے ۔وزیر اعظم احمدداؤد اولونے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں 2009 میں انقرہ سے ایسکی شہر تک تیز رفتار ٹرین کا سفر شروع کیا گیا تھا ۔2011 میں انقرہ سے قونیہ تک اور 2013 میں ایسکی شہر سے قونیہ تک تیز رفتار ٹرین کے سفر شروع کیے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ترکی ایشیا سے یورپ تک ،بحیرہ روم سے بحیرہ اسود تک، مشرق وسطی ،بلقان اور کاکیشیا تک تیز رفتار ٹرین کا سفر شروع کرئے گا ۔مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی کے وزیر لطفی ایلوان نے بھی کہا کہ استنبول اور قونیہ کے درمیان 13 گھنٹے کے سفر کو تیز رفتار ٹرین سے 4 گھنٹوں تک کم کیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں