وزیر خارجہ کا دورہ یونان

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بحیرہ اسود اقتصادی تعاون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے یونان کے شہر تھیسالونیکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے یونانی ہم منصب سے ملاقات کی

145980
وزیر خارجہ کا دورہ یونان

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بحیرہ اسود اقتصادی تعاون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے یونان کے شہر تھیسالونیکی میں موجود ہیں۔
چاوش اولو نے وہاں پر اپنے یونانی ہم منصب ایوان گیلوس وینی زیلوس کے ساتھ ناشتے کی میز پر ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ چاوش اولو نے وینی زیلوس سے امریکہ میں زیر علاج جنوبی قبرصی لیڈر آناستاسیادیس کی عیادت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جس کا یونانی ہم منصب نے بھی خیر مقدم کیا ۔
بعد ازاں وزیر خارجہ نے مذکورہ تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائےخارجہ کے بتیسویں اجلاس سے خطاب کیا ۔
جناب چاوش اولو اجلاس کے بعد جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے آبائی گھر اور مقدونیہ اور تھریس میں بسے مسلمانوں کی ثقافتی و تربیتی انجمن کا بھی دورہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں