قومی سلامتی پر مبنی اجلاس،سرحدی تحفظ پر غور

قومی سلامتی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر اعظم احمد داوداولو کی صدارت میں طلب کیا گیا جس میں ملکی سلامتی اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا

145433
قومی سلامتی پر مبنی اجلاس،سرحدی تحفظ پر غور

دو ہفتے میں ایک بار منعقد ہونے والا قومی سلامتی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر اعظم احمد داوداولو کی صدارت میں طلب کیا گیا ۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم یالچین اکدوعان اور بلند ارینچ ، وزرائے خارجہ ،داخلہ اور دفاع کے علاوہ ترکی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں ترک مسلح افواج کے اعلی افسران بھی شامل تھے ۔
بند کمرے میں یہ اجلاس تقریباً دو گھنٹے جاری رہا جس میں ملکی سلامتی اور سرحدی تحفظ جیسے معاملات پر غور کیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں