اٹلی کے وزیر اعظم میتیو رینزی کا دورہ ترکی

اٹلی کے وزیر اعظم میتیو رینزی وزیر اعظم احمد داؤد کی دعوت پر آج ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔وہ وزیر اعظم داؤ اور صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

144718
 اٹلی کے وزیر اعظم میتیو رینزی   کا دورہ ترکی


اٹلی کے وزیر اعظم میتیو رینزی وزیر اعظم احمد داؤد کی دعوت پر آج ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔وہ وزیر اعظم داؤ اور صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ ملاقات کریں گے ۔مذاکرات کے دوران یورپی یونین کے نئے دور کی قیادت سنھبالنے والے اٹلی کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ ترکی کی یورپی یونین میں شرکت سے متعلق مذاکرات اور شام اور عراق کی صورتحال کے علاوہ دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم میتیو رینزی اور وزیر اعظم احمد داؤد سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے بعد استنبول میں ترک اطالوی بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور دونوں ممالک کے آجران سے خطاب کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں