سی آئی ائی کی رپورٹ شفاف پن کے نقطہ نظر سے مثبت قدم

ترکی نے سی آئی ائی کی رپورٹ کو شفاف پن کے نقطہ نظر سے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اشکنجوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔ ا

144730
  سی آئی ائی کی رپورٹ شفاف پن  کے نقطہ نظر سے مثبت قدم

ترکی نے سی آئی ائی کی رپورٹ کو شفاف پن کے نقطہ نظر سے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اشکنجوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔
امریکہ کی خفیہ سروس سی آئی ائی کی دہشت گردی کے شبے میں حراست میں لیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کے طریقہ کار سے متعلق شائع رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اس دور کے امریکی حکام نے انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیاں کی ہیں ۔بنیادی حقوق اور آزادیوں کو ضمانت میں لینا ڈیموکریسی کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ۔رپورٹ میں موجود اذیتوں کے طریقہ کاراور انسانوں پر مظالم اور غیر انسانی سلوک کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا ۔قانون کی پامالی کرنے والوں کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں