آذربائیجان ۔ جارجیا اور ترکی کا سہہ رکنی اجلاس

اجلاس میں دو طرفہ اور علاقائی معاملات میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیے جانے اور سابقہ فیصلوں پرنظر ثانی کرنے کا موقع سامنے آئے گا

142766
آذربائیجان ۔ جارجیا اور ترکی کا سہہ رکنی اجلاس

آذربائیجان ۔ جارجیا ۔ ترکی کے وزراء خارجہ کا چوتھا اجلاس آج قارس میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے علاقائی پیش رفت پر غور کیا جائیگا۔
اجلاس کے دائرہ کار میں مذکورہ تینوں ملکوں کی دلچسپی کے حامل معاملات میں علاقائی تعاون کو فروغ دیے جانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس سے قبل کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جائیگی۔
وزراء کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بھی کیے جائینگے۔
دو طرفہ اور علاقائی معاملات کا جامع طور پر جائزہ لیا جانے والا وزراء خارجہ کا سہہ رکنی اجلاس، دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر ہر شعبے میں مشترکہ تعاون کی مفاہمت کو فروغ دیے جانے سمیت، علاقائی استحکام اور سلامتی کو تقویت دینے جانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں