ترکی قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کا خواہاں ہے

وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے قدرتی گیس کی پائپ لائنوں کو ترکی میں بچھائے جانے پر مثبت سوچ کے مالک ہونے کا اظہار کیا ہے

140705
ترکی قدرتی وسائل کی  منصفانہ تقسیم کا خواہاں ہے

وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں توانائی کے وسائل کو منصفانہ طریقے سے استعمال کیے جانے کی صورت میں ترکی قدرتی گیس کی پائپ لائن کے معاملے پر مثبت سوچ کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔
استنبول میں بین الاقوامی بحیرہ روم توانائی کانفرس میں اس موضوع کے حوالے سے جائزات پیش کرنے والے یلدز نے واضح کیا کہ"ہم نے اپنے محل ِ وقوع کے باعث سامنے آنے والے فوائد پر مبنی منصبوں کو کبھی استعمار نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔
مشرقی بحیرہ روم کے تمام تر وسائل کو قبرص کی حیثیت کو اساس بناتے ہوئے مشترکہ طور پر اور منصفانہ طریقے سے بروئے کار لائے جانے کے حق میں ہونے پر زور دینے والے یلدز نے کہا کہ " ترکی اپنی سر زمین سے گزرنے والی قدرتی گیس کی پائپ لائنوں کے معاملے پر مثبت مؤقف کا مالک ہے، ویسے بھی اقتصادی اعتبار سے سب سے فائدہ مند یہی پالیسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر پورا یقین ہے کہ دنیا کے توانائی سے متعلقہ اداروں کو پُر امن مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں