لتھوانیا کی صدر تاریخی مقام کپاڈوکیا سے محضوظ ہوئیں

ترکی کے دورے پر موجود لتھوانیا کی صدر نے تاریخی و سیاحتی مقام کپاڈوکیا کی سیر سے لطف اندوز ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نوعیت کا دنیا بھر میں ایک منفرد مقام ہے

140605
لتھوانیا کی صدر تاریخی مقام کپاڈوکیا سے محضوظ ہوئیں

لتھوانیا کے صدر نے کپا ڈوکیا کی سیر کی۔
سرکاری مذاکرات کے لیے ترکی تشریف لانے والی لتھوانیا کے صدر دالیا گری باؤس کائتے نےترکی کے اہم سطح کے سیاحتی مقام کپاڈوکیا کی سیر کی۔
صدر کل دوپہر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے نو شہر کے ہوائی اڈے کو پہنچیں۔
انہوں نے اچ حصار، وادی گورجن لِک، گوریمے کے سیاحتی مقامات اور تحصیل آوانوس کے زیر زمین تاریخی مقامات کی سیر کی۔
کپاڈوکیا کے تاریخی و قدرتی خوبصورتیوں کے حامل ایک انتہائی منفرد مقام ہونے کا ذکر کرنے والی مہمان صدر نے علاقے کو کافی پسند کرنے کا اظہار کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں