ترکی۔ ایران سرحد پر گاڑیوں کی طویل قطار

ترکی اور ایران کے درمیان پیٹرول کی ٹینکیوں کو سیل بند کئے جانے کی وجہ سے گُربُلاک سرحدی چوکی سے تقریباً 20 کلو میٹر طویل گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی ہے

137446
ترکی۔ ایران سرحد پر گاڑیوں کی طویل قطار

ترکی اور ایران کے درمیان پیٹرول کی ٹینکیوں کو سیل بند کئے جانے کی وجہ سے گُربُلاک سرحدی چوکی سے تقریباً 20 کلو میٹر طویل گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔
ایران یکم دسمبر سے لے کر اب تک اپنی سرحدوں میں داخل ہونے والے ترک ٹرالروں سے بعض شرائط کو پورا کرنے کا طلبگار ہے۔
ان شرائط کے مطابق پیٹرول ٹینکیوں کے اصلی ہونے اور مہر کے ساتھ فکسر کی موجودگی بھی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ترکی سے جانے والے ٹرالروں سے بھی ایران جانے اور واپس لوٹنے کے لئے کافی مقدار میں ڈیزل کی موجودگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ان شرائط کی پابندی نہ کرنے والی گاڑیوں کو واپس پلٹایا جا رہا ہے۔
اس وجہ سے ترکی اور ایران کے درمیان ضلع آری کی دوعو بایزید تحصیل میں واقع گُر بُلاک سرحدی چوکی پر گاڑیوں کی تقریباً 20 کلو میٹر طویل قطار لگی ہوئی ہے۔
اس صورتحال سے متاثر ہونے والے متعدد ڈرائیور مسئلے کے حل کے طلبگار ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں