یورپ کی گیس کی ضروریات کے لئے ترکی کی کلیدی حیثیت

یورپ کی قدرتی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے میں ترکی کلیدی اہمیت کا حامل ہے

136208
یورپ کی گیس کی ضروریات کے لئے ترکی کی کلیدی حیثیت

یورپ کی قدرتی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے میں ترکی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
روس اپنی قدرتی گیس کو براستہ ترکی یورپ پہنچانے کا پروگرام بنا رہاہے۔
یورپی یونین گیونے آقم پروجیکٹ کو منسوخ کرنے کے لئے بلغاریہ اور ہنگری جیسے رکن ممالک پر دباؤ ڈال رہی تھی۔
اس وجہ سےبلغاریہ نے گیونے آقم پروجیکٹ کی منظوری نہیں دی تاہم یورپ ابھی تک رکن ممالک کو تسلی دینے والے کسی متبادل حل کو تلاش نہیں کر سکی۔
یورپی یونین کے ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ کی منسوخی دونوں فریقوں کے لئے نقصان دہ ہے۔
واضح رہے کہ تکمیل کی صورت میں اس پروجیکٹ نے یونین کی قدرتی گیس کی ایک دہائی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔
پروجیکٹ کی منسوخی کے بعد یورپ کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مختلف تجاویز میں سے ایک آذربائیجان کی قدرتی گیس کو براستہ ترکی یورپ کو منتقل کرنا ہے اور ہنگری نے ابھی سے اس تجویز کے ساتھ تعاون کا اظہار کر دیا ہے۔
بین الاقوامی حلقوں میں روس اور یورپ کے درمیان اختلافات کے ترکی کے حق میں مفید ثابت ہونے پر بات کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں