توع چے کی بہادری ہر ایک کی زبان پر

پولیس نے ان 2 نوجوان لڑکیوں کا پتا چلا لیا ہے کہ جن کو توع چے البائراک نے بچانے کی کوشش کی

134641
توع چے کی بہادری ہر ایک کی زبان پر

جرمنی میں سربوں کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ترک لڑکی توع چے کی بہادری ایجنڈے پر اپنی جگہ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
پولیس نے ان 2 نوجوان لڑکیوں کا پتا چلا لیا ہے کہ جن کو توع چے البائراک نے بچانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کہا ہے کہ ان لڑکیوں کے بارے میں معلومات کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
اس دوران توع چے پر سرب نوجوانوں کے حملے کی ویڈیو نشر کر دی گئی ہے۔
ویڈیو روزنامہ بلڈ نے نشر کی ہے ، سکیورٹی کیمرہ سے لئے گئےتقریباً 2 منٹ کے ان ویڈیو مناظر میں سرب النسل سانیل ایم ،توع چے پر مکّے برسا رہا ہے۔
ویڈیو میں سانیل آٹو پارکنگ میں کھڑے گروپ سے نکل کر توع چے کی طرف بڑھتا اور اس پر مکّے برساتا دکھائی دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو توع چے نے ایک ہوٹل کے ٹائلٹ میں دو جرمن لڑکیوں کو تین سربوں کی زیادتی سے بچایا ۔
ہوٹل سے نکلنے کے بعد سربوں نے توع چے کو پیٹا اور اسے سخت زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔
توع چے البائراک کی ذہنی موت 26 نومبر کو واقع ہو چکی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں