ترکی کی طرف سے نائیجیریا میں مسجد پر حملے کی مذمت

عبادت گاہوں پر کئے جانے والے حملوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ہم دہشت گردی کے اس قابل نفرین واقےں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ

209833
ترکی کی طرف سے نائیجیریا میں مسجد پر حملے کی مذمت

ترکی نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں ایک مسجد پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ نائیجیریا کے صوبہ کانو میں واقع جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکوں اور نمازیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت اور کثیر تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے پر ہمیں نہایت افسوس ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ"عبادت گاہوں پر کئے جانے والے حملوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ہم دہشت گردی کے اس قابل نفرین واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں"۔
بیان میں ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ "نائیجیریا کو درپیش اس مشکل صورتحال میں ترکی بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کی شکل میں نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں