صدر رجب طیب ایردوان کی امریکی نائب صدرجو بائیڈن سے ملاقات

ملاقات میں شام کی صورتِ حال سمیت عراق اور دولتِ اسلامیہ تنظیم کے خطرات کے علاوہ روزمرہ کے معاملات پر بات چیت کی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ متحدہ امریکہ کے ساتھ تمام علاقائی اور گلوبل مسائل کے بارے میں مطابقت پائی جانے پر انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے

202226
صدر رجب طیب ایردوان کی امریکی نائب صدرجو بائیڈن سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں متحدہ امریکہ کےنائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں شام کی صورتِ حال سمیت عراق اور دولتِ اسلامیہ تنظیم کے خطرات کے علاوہ روزمرہ کے معاملات پر بات چیت کی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ متحدہ امریکہ کے ساتھ تمام علاقائی اور گلوبل مسائل کے بارے میں مطابقت پائی جانے پر انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود بین الاقوامی طور پر متحدہ امریکہ سے جو توقعات وابستہ کرلی گئیں تھیں متحدہ امریکہ ان توقعات کو پورا نہیں کرسکا ہے۔
اس موقع پر متحدہ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کسی بھی ترک فیملی کا مہمان بنے بغیر کوئی بھی شخص مہمان نوازی کے الفاظ کو سمجھنے سے قاصر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات اور پارٹنر شپ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لیے خطرے کا باعث بننے والی دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کو کمزور بنانے اور اسے شکست سے دوچار کرنے کے لیے ایک مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام کے موضوع کے بارے میں ترکی کے ساتھ مکمل طور پر اہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے پنا گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھول کر انسانی بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں اسد انتظامیہ کے خاتمے کے بارے میں ترکی کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت پائی جاتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں