نیا ترکی عوام کی خواہشات کے تابع ہوگا: وزیر اعظم احمد داؤد اولو

انہوں نے کہا کہ آزادی کی قیود سے متعلق وضع کردہ پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں انسانوں کو ایمان اور اعتقاد ، نسل، فرقہ واریت یا پھر مختلف لباس پہننے کی وجہ سے کسی قسم کا ظلم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

202331
نیا ترکی عوام کی خواہشات کے تابع ہوگا: وزیر اعظم احمد داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ جدید ترکی عوام کے حکم کا تابع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قیود سے متعلق وضع کردہ پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں انسانوں کو ایمان اور اعتقاد ، نسل، فرقہ واریت یا پھر مختلف لباس پہننے کی وجہ سے کسی قسم کا ظلم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ایرضنجان کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے متعدد حلقوں کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شروع کیے جانے والے سلسلہ حل کو ناکام بنانے میں مصروف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حلقوں کا مقصد ترکی کے آپس کے اختلافات میں کھو کر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے پر مجبور کرنا ہے تاکہ ترکی کی ترقی کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں تمام ہی افراد اس مسئلے کو حل کرنے کے خواہاں ہیں اس لیے اس سلسلہ حل کو ناکام بنانے کی کوئی کوشش بھی کامیابی سے ہمکنا ر نہ ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ایک طرف ملک میں امن و امان قائم رکھے گا تو دوسری طرف سلسلہ حل کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں