داؤد اولو عراق کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

وزیر اعظم احمد داؤد اولو عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی دعوت پر 20 سے 21 نومبر کو عراق کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

195172
داؤد اولو عراق کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی دعوت پر 20 سے 21 نومبر کو عراق کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات ، توانائی اور توانائی کی سکیورٹی کے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔
داؤد اولو کے ایجنڈے کا ایک اور اہم موضوع داعش سمیت بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہو گا۔
عراق میں اپنی مصروفیات کے دوران داؤد اولو وزیر اعظم حیدر العبادی ، عراق کے صدر فواد معصوم اور عراق کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سلیم الجیبوری کے ساتھ مذاکرات کا بھی پروگرام رکھتے ہیں۔
داؤد اولو دورے کے دوران ترکمان اسمبلی ممبران کے ساتھ بھی علیحدہ سے مذاکرات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں