صدرایردوان کی مراکش کے شاہ محمد کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے مراکش کے شاہ محمد کیساتھ کل شام ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران اسرائیل کیطرف سے حالیہ کچھ عرصے سے مسجد لاقصی ٰ اور حرم شریف کی بے حرمتی کے مو ضوع کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے لیے شدید رنج و الم کا سبب بننے والے بے حرمتی کے ان واقعات کی ترکی نے شدید مذمت کی ہے ۔

193979
صدرایردوان کی مراکش کے شاہ محمد کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت


صدر رجب طیب ایردوان نے مراکش کے شاہ محمد کیساتھ کل شام ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران اسرائیل کیطرف سے حالیہ کچھ عرصے سے مسجد لاقصی ٰ اور حرم شریف کی بے حرمتی کے مو ضوع کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے لیے شدید رنج و الم کا سبب بننے والے بے حرمتی کے ان واقعات کی ترکی نے شدید مذمت کی ہے ۔ رباط میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرنے کیوجہ سے انھوں نے شاہ محمد کا شکریہ ادا کیا ۔بات چیت کے دوران صدر ایردوان اور شاہ محمد نے اسرائیل کیطرف سے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں