چاوش اولو۔ کیری ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی

191794
چاوش اولو۔ کیری ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
امریکہ کی طلب پر یہ ملاقات آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں کی گئی ۔
مذاکرات میں علاقائی اور حالیہ پیش رفتوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری دوروں کے ٹائم ٹیبل کا جائزہ لیا گیا۔
اس ٹائم ٹیبل کی رُو سے امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن علاقے کے دورے کے دائرہ کار میں رواں ہفتے کے دوران ترکی کا دورہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں