مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے ایک وقف قائم کیا جائے ۔قورتولموش

اسلامی تعاون تنظیم سے وابستہ القدس کے رابطہ گروپ کے مراکشی دارالحکومت رباط میں منعقدہ اجلاس میں شریک نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے تجویز پیش کی ہے کہ القدس اور مسجد اقصی کے تحفظ کےلیے عالمی وقف برائے تحفظِ القدس قائم کیا جائے جس کا مرکز استنبول میں ہوگا

188660
مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے ایک وقف قائم کیا جائے ۔قورتولموش

اسلامی تعاون تنظیم سے وابستہ القدس کے رابطہ گروپ کے مراکشی دارالحکومت رباط میں منعقدہ اجلاس میں شریک نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے تجویز پیش کی ہے کہ القدس اور مسجد اقصی کے تحفظ کےلیے عالمی وقف برائے تحفظِ القدس قائم کیا جائے جس کا مرکز استنبول میں ہوگا۔
جناب قورتولموش نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ قبلہ اول پر تالے ڈالنے کا واقعہ مذہبی اعتقاد اور آزادیِ عبادت کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی راہ میں ہچکچاہٹ سمجھ سے بالا تر ہے ۔
علاوہ ازیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسلامی تعاون تنظیم القدس سے متعلق ایک منصوبہ تیار کرے جس کےلیے ترکی ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں