مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

ہم ترکی کے حوالے سے بین الاقوامی حلقوں کو ایک کولیشن کے نقطہ نظر سے مل کر حرکت کرنے کی اپیل کریں گے: نعمان کرتلمش

187721
مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمش مراکش کے دورے پر ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ میں شرکت کریں گے اجلاس میں حالیہ دنوں میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملوں میں اضافے اور قوانین کی خلاف ورزیوں کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

کرتلمش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ" اجلاس میں اسرائیل کے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر بڑھتے ہوئے حملوں کے جواب میں اٹھائے جاسکنے والے اقدامات پر، ان حملوں کے سدباب اور بیت المقدس کے عوام کے تحفظ کے لئے اختیار کی جانے والی تدابیر جیسے موضوعات پر بات کی جائے گی اور ان موضوعات کے پس منظر پر بحث کی جائے گی"۔
کُرتُلمش نے کہا کہ" ہم ترکی کے حوالے سے بین الاقوامی حلقوں کو ایک کولیشن کے نقطہ نظر سے مل کر حرکت کرنے کی اپیل کریں گے اور رکن ممالک کو القدس وقف بنانےکی تجویز پیش کریں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں