تیکا کی سن 2013 منصوبوں کی حامل رپورٹ

تیکا دنیا کے چاروں گوشوں کی جانب ترکی کے امدادی ہاتھ بڑھا تے ہوئے مختلف منصوبوں کی وساطت سے اقتصادی ترقی میں خدمات ادا کررہا ہے

186658
تیکا کی سن 2013 منصوبوں کی حامل رپورٹ


ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا نے سن 2013 اموری رپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


جس کے مطابق سب سے زیادہ منصوبوں کو افریقہ میں عملی جامہ پہنایا گیا ہے تو سب سے زیادہ شعبہ صحت کے لیے خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تیکا دنیا کے چاروں گوشوں کی جانب ترکی کے امدادی ہاتھ بڑھا تے ہوئے مختلف منصوبوں کی وساطت سے اقتصادی ترقی میں خدمات ادا کررہا ہے۔
اس ایجنسی کی توسط سب سے زیادہ امداد و تعاون حاصل کرنے والے ملک فلسطین، تیونس، صومالیہ، افغانستان، پاکستان ، بوسنیا ہرزگوینا اور مونٹیگرو ہیں۔
سن 2003 میں عملی جامہ پہنائے جانے والے منصوبوں میں سول سوسائٹی، تعلیم، ثقافتی تعاون اور عمارتوں کی مرمت کے ذریعے بحالی نمایاں ہیں۔
تیکا کے صدر سردار چام نے ان منصوبوں کی بدولت انسانوں کو فراہم کردہ سہولیات کا ذکرکیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ نئے علاقوں تک رسائی کا بھی متمنی ہے۔ جن میں لاطینی امریکہ، کیوبا، میکسیکو، پیرو، بولیویا اور برازیل پیش پیش ہیں۔ ان تفصیلات تک ویب سائٹ کے ذریعے رسائی کی جا سکتی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں