مسجد اقصیٰ پوری انسانیت کا وقار ہے

ہم ترک ملت اور ترکی جمہوریہ اسے نہیں بھولیں گے ، ہم دنیا کی ہر جگہ پر مسجد اقصٰی اور بیت المقدس کے ترجمان بن جائیں گے: داؤد اولو

186013
مسجد اقصیٰ پوری انسانیت کا وقار ہے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کل استنبول میں جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے تحصیل کیوچک چیکمے جے کے اجلاس اور خارجہ اقتصادی تعلقات کونسل کے جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

ان موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے مسجد اقصٰی پر حملے اور فلسطین کے دعوے کے مقابل خاموش رہنے والوں پر تنقید کی۔
داؤد اولو نے کہا کہ "کوئی جو کرتا ہے کرے مسجد اقصٰی کو ہر کوئی بھول بھی جائے تو ہم ترک ملت اور ترکی جمہوریہ اسے نہیں بھولیں گے ، ہم دنیا کی ہر جگہ پر مسجد اقصٰی اور بیت المقدس کے ترجمان بن جائیں گے"۔
داؤد اولو نے کہا کہ مسجد اقصٰی تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کا وقار ہے اور وقار کا تحفظ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ "اب کے بعد اور تاابد غزہ اور فلسطین اور خاص طور پر مسجد اقصٰی موضوع بحث ہونے پر جب ہر کوئی ایک طرف ہٹ جائے گا تو ہم اپنی جگہ پر موجود رہیں گے ، ہم اس دعوے کے ترجمان بنے رہیں گےاور اس پر نظر رکھے رہیں گے"۔
انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم سیاسی ارادے کی موجودگی سے ترکی میں ذہنیت ، طرز عمل اور نقطہ نظر تبدیل ہو گیاہے۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے کاروباری حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اپنے پیمانے کو محدود نہ کریں اور کاروبارکے انٹرپرائزنگ پہلو کو مدہم نہ پڑنے دیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں