شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

شمالی قبرص کے وزیر خزانہ مونگان کو ترک نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نے شرف ملاقات بخشتے ہوئے اس ملک کی معیشت کو جانبر کیے جانے کے بارے میں مذاکرات کیے

184111
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خزانہ زیرین مونگان کو شرف ملاقات بخشا۔
مذاکرات میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی معیشت میں جان ڈالنے کے زیر مقصد مالی ڈسپلن اور سرکاری خدمات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملات زیر بحث آئے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں سر انجام پانے والی اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی ترکی کے لیے اہمیت پر توجہ مبذول کروائی۔
انہوں نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اقتصادیات میں جان ڈالنا، ہماری عوام کا امن و سلامتی کے ماحول میں زندگی بسر کرنا، اور ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات میں مزید تقویت لایا جانا ہماری دیرینہ خواہشات میں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ زیرن مونگان نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہمیں مالی ڈسپلن پروگرام کی اشد ضرورت ہے۔ ہم ترکی کے تعاون سے سرکاری سروسز میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے خواہاں ہیں۔جو کو خاص طور پر ریکارڈز کے بغیر تجارتی اور اقتصادی امور کے خلاف جدوجہد کے لیے انتہائی اہم ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں