عراق کے وزیر خارجہ ترکی کے سرکاری دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی دعوت پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری آج ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں

181537
عراق کے وزیر خارجہ ترکی کے سرکاری دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی دعوت پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری آج ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

جعفری انقرہ میں ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے اور مذاکرات میں ایجنڈے کا موضوع عراق کا استحکام اور داعش کے خلاف جدوجہد ہو گا۔
ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں عراق کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، ملک میں جمہوری ثقافت کے فروغ، ملک کے علاقے میں اس مقام کے حصول کے لئے کہ جس کا وہ حقدار ہے اور عراقی عوام کی روشن اور خوبصورت دنوں تک رسائی کے سلسلے میں ترکی کے عراق کےساتھ تعاون پر زور دیا گیاہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ جعفری کا دورہ ترکی بھی اس تعاون کا مظہر ہے۔
جعفری انقرہ میں اپنی مصروفیات کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کریں گے اس کے علاوہ صدر رجب طیب ایردوان، قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک اور وزیر احمد داؤد اولو کی بھی مہمان وزیر کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں