مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کل جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کے ساتھ بریفنگ اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

181403
مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کل جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کے ساتھ بریفنگ اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

داؤد اولو 5 گھنٹے تک ہیڈ کوارٹر میں رہے جہاں انہیں ترک مسلح افواج کی ساخت اور پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
بریفنگ سے پہلے وزیر اعظم نے مسلح افواج کے سربراہ نجدت اوزیل کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد جنرل اوزیل اور مسلح افواج کے کمانڈروں نے وزیر اعظم داؤد اولو کو 3 گھنٹے کی پریزنٹیشن دی۔
بعد ازاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے داؤد اولو نے مسلح افواج کے مؤثر اور لچکدار شکل میں خطرات کا سامنا کر سکنے، ان خطرات کے سامنے سینہ سپر ہو سکنے اور ان کے خلاف فعال جدو جہد کرسکنے کے معیار تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔
داؤد اولو نے کہا کہ ایک اور پہلو کہ جس پر ہم سب کو خاص طور پر زور دینا چاہیے اور جس کا احساس کرنا چاہیے وہ یہ کہ مسلح افواج، دفاع کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پلیٹ فورم پر ہمارے ملّی اعتبار کا بھی اہم ترین عنصر ہیں۔
حلب میں اسد انتظامیہ کے حملوں میں اضافوں پر بھی بین الاقوامی برادی کو متنبہ کرتے ہوئے احمد داؤد اولو نے کہا کہ حلب پر قبضے کی صورت میں ترکی کو مہاجرین کی ایک کثیر تعداد کا سامنا کرنا پڑے گا لہذا بین الاقوامی برادری کو اسد انتظامیہ کے بارے میں واضح اور دو ٹوک روّیہ اختیار کرنا چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں