ترکی میں قومی سلامتی کونسل کا اجلاس

اجلاس میں نئے عہدوں کے ساتھ وزیر اعظم احمد داؤد اولو، نائب وزراء اعظم نعمان کرتولمش اور یالچن آکدوان، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور جنڈارمیری کے کمانڈر ان جنرل عبداللہ اتائے نے پہلی بار شرکت کی

175888
 ترکی میں قومی سلامتی کونسل کا اجلاس


قومی سلامتی کونسل کا ماہ ِاکتوبر کا اجلاس ایوانِ صدارت میں منعقد ہوا۔
صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں پہلی بار یکجا ہونے والی سلامتی کونسل کا یہ اجلاس طویل ترین دورانیے کا بھی حامل تھا۔
اجلاس میں نئے عہدوں کے ساتھ وزیر اعظم احمد داؤد اولو، نائب وزراء اعظم نعمان کرتولمش اور یالچن آکدوان، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور جنڈارمیری کے کمانڈر ان جنرل عبداللہ اتائے نے پہلی بار شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والے اور عوامی امن و امان کو بگاڑنے کی آڑ میں جاری ریاست مخالف ڈھانچے اور غیر قانونی جدوجہد کو پُر عزم طریقے سے جاری رکھا جائیگا۔
اس دوران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری سلسلہ حل کے معاملے میں حکومت کے اٹل مؤقف کی بھی تائید کی گئی۔
سلامتی کو نسل کے اجلاس میں علاوہ ازیں شام میں تقریباً چار سال سے جاری خانہ جنگی کے ترکی اور خطے کی سلامتی و استحکام پر منفی اثرات پر بھی غور کیا گیا۔
داعش کے معاملے پر قائم ہونے والے بین الاقوامی اتحاد کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آیا۔
علاوہ ازیں ایجین اور مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کی پیش رفت سمیت اسرائیل اور فلسطین کے تنازع اور افغانستان، لیبیا ، یمن اور تیونس کی سیاسی صورتحال پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں