یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک سربراہان کے پیغامات

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 91 برس قبل شروع کی جانے والی اصلاحات کو آج کہیں زیادہ جدید سطح تک پہنچایا گیا ہے، ترکی اہم کارناموں کی بدولت آج دنیا کا ایک چمکتا دمکتا ستارہ ہے

173536
یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک سربراہان کے پیغامات

آج قیام جمہوریہ ترکی کی 91 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
ترک اعلی سطحی حکام نے اس موقع پر اپنے پیغامات میں اس دن کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 91 برس قبل شروع کی جانے والی اصلاحات کو آج کہیں زیادہ جدید سطح تک پہنچایا گیا ہے، ترکی اہم کارناموں کی بدولت آج دنیا کا ایک چمکتا دمکتا ستارہ ہے۔
جمہوریت کے اہم امتحانات اور کٹھن دور سے گزرتے ہوئے آج قدرے اعلی سطح اور معیار سے ہمکنار ہونے کا ذکر کرنے والے صدر ترکی نے کہا کہ قیامِ جمہوریہ کی صد سالہ سالگرہ کو آج سے بھی کہیں زیادہ جوش و ولولے، اتحاد و یکجہتی، بھائی چارگی اور امن و آشتی کے ماحول میں منایا جائیگا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ " کسی بھی خطرے اور دھمکی کے سامنے گردن خم کیے بغیر، وطن ، چاند ستارے والے ہمارے پرچم اور عثمان غازی کے دادا محترم مرحوم سلیمان شاہ کے مقبرے کی بہادرانہ طریقے سے حفاظت کرنے والے ہمارے جیالے فوجیوں پر ہمیں فخر ہے۔"
اسپیکر ِ اسمبلی جمیل چیچک نے اس موقع پر اپنے پیغام میں ملکی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینی سالمیت کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی سازش ہمیں امن و امان کے ماحول میں مل جل کر زندگی گزارنے کی خواہش اور جذبے سے دور نہیں ہٹا سکتی۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے بھی اپنے پیغام میں اس امر پر زور دیا کہ ایک جمہوری ملت کے طور پر اہداف و آئڈیلز کے گرد یکجا ہوتے ہوئے ہم نے جمہوریہ ترکی کے قیام کو ممکن بنایا تھا اور اب بھی ہمیں اسی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اسے مزید آگے بڑھانا ہوگا۔
اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینے والے مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل نے بھی وضاحت کی کہ ترک مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضمانت بننے کے عمل کو جاری رکھیں گی۔
جمہوری عوامی پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو نے یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ جمہوری اقدار کی پاسداری کرنا آزادی، مساوات، بھائی چارے، عقل و علم کا تحفظ کرنے کا مفہوم رکھتا ہے۔
قوم پرست تحریک کے رہنما دولت باھچے لی نےاپنے پیغام میں جمہوریہ ترکی کے ماضی میں قائم ہونے والی ترک مملکتوں کا دوام ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے ترک قوم کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں