ایران میں ترک ٹرالروں کو پیٹرول کی فروخت رُک سکتی ہے

ایرانی ٹرالروں کو ترکی میں پیٹرول فراہم نہیں کیا گیا اور ہم بھی ایران میں اسی قسم کے اقدامات کریں گے: محمد جواد آترچیان

173519
ایران میں ترک ٹرالروں کو پیٹرول کی فروخت رُک سکتی ہے

ایران اور ترکی کے درمیان ٹرانزٹ اور سرحد سے آمد و رفت کے موضوع پر بحث و تنقید جاری ہے۔

ایران زمینی ٹرانزٹ اور بارڈر کراسنگ کے ڈائریکٹر جنرل محمد جواد آترچیان نے کہا ہے کہ ایرانی ٹرالروں کو ترکی میں پیٹرول فراہم نہیں کیا گیا اور ہم بھی ایران میں اسی قسم کے اقدامات کریں گے۔
ایران کے بارڈر پر ترک ٹرالروں سے پیٹرول کی اضافی قیمتوں کے اصول کے تحت یک طرفہ طور پر اضافی اجرت وصول کرنے پر اصرار کے نتیجے میں ترکی نے بھی ایرانی ٹرالروں سے بھی وہی قیمت وصول کرنا شروع کر دی تھی جو ایران میں ترکی کے ٹرالروں سے وصول کی جا رہی تھی۔
ترکی کے طرف سے اس اقدام کے بعد ایرانی فریق نے پیٹرول کی اضافی قیمتوں کو دو گنا کر دیا ترکی کی طرف سے بھی ایسی ہی جوابی کاروائی کے بعد قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا۔
حالیہ پیش رفت کے مطابق ترکی نے ایرانی ٹرالروں کی ترکی میں پیٹرول کی خرید کو ممنوع قرار دے دیا تھا اور ترک ٹرالروں کی پیٹرول ٹینکیوں کو بھی ایرانی سرحدوں میں مہربند کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں