ترکی کی تاریخ میں کوئی شرمناک دور موجود نہیں ہے

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکِر ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کو بیان کرنے کے لئے پیرس میں

173863
ترکی کی تاریخ میں کوئی شرمناک دور موجود نہیں ہے

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکِر ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کو بیان کرنے کے لئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہیں۔

بوزکر نے پیرس میں اپنی مصروفیات کا آغاز کل فرانس کے سینیٹر اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین بیزیٹ اور نائب سربراہ کے ساتھ ملاقات سے کیا۔
اس کے بعد انہوں نے فرانس کے یورپی امور کے ذمہ دار نگوشیئٹر وزیرہارلیم ڈیسیر کے ساتھ ملاقات کی اور بعد ازاں فرانس کی قومی اسمبلی میں یورپی یونین کے کمیشن سے بھی خطاب کیا۔
اراکین اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بوز کر نے ترکی کی رکنیت کے مرحلے میں جرمنی اور فرانس کی ذمہ داری کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
بوزکِر نے کہا کہ ترکی کے مذاکراتی عمل کے آغاز میں فرانس اور جرمنی نے لوکو موٹیو کردار ادا کیا تھا اور اب مذاکرات کے دوام کی ذمہ داری بھی انہی پر آتی ہے۔
بوزکر سے 1915 کے واقعات سے متعلق دعووں کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ دانوں پر مشتمل کمیشن کا ان دعووں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک سیاست دان تاریخ دان کی جگہ نہیں لے سکتا۔اگر تاریخ دانوں کا کمیشن آرکائیوز کے جائزے کے بعد کوئی فیصلہ کرتا ہے تو ترکی اس فیصلے کو قبول کرے گا۔
وولکان بوز کر نہیں کہا کہ "مجّوزہ کمیشن کو ہم کسی طرح قائم نہیں کر پا رہے کیوں کہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا اسے ہر کوئی جانتا ہے۔ ترکی کی تاریخ میں کوئی شرمناک دور موجود نہیں ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں