ترکی میں کان میں حادثہ

ضلع قارامان کی تحصیل ایرمنک میں کان میں پانی بھرنے سے اس کی چھت منہدم ہو گئی، ملبے تلے دبے 20 کان کنوں کو بچانے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں

173253
ترکی میں کان میں حادثہ

ضلع قارامان کی تحصیل ایرمنک میں ایک معدنی کان منہدم ہو گئی۔
8 افراد کو زندہ بچا لیے جانے والے ملبے تلے تاحال 20 کان کن موجود ہیں۔ جن کو بچانے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
زیر زمین سے پانی پھوٹنے سے کوئلے کی کان میں پانی بھر گیا۔ جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔
مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی کے وزیر لطفی ایلوان اور وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز جائے حادثہ کو روانہ ہو گئے ہیں۔
قارامان کے گورنر مراد کوجا کا کہنا ہے کہ ملبے تلے سے کان کنوں کو نکالنے اور کان سے پانی کے نکاس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے قارامان کے گورنر مراد کوجا سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے کوئلے کی کان کے بیٹھنے کے حادثے کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
جناب ایردوان نے کان کنوں کو بچانے کے لیے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے جانے کی ہدایت کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں