یومِ جمہوریہ ترکی کی تقریبات نئےصدارتی محل میں نئے  انداز کے ساتھ

یش تپے صدارتی محل کے دروازے پہلی بار شرکاء کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔ اس استقبالیہ تقریب کی سب سے اہم بات شرکاء کی پرو فائل ہوگی۔ اس تقریب میں صرف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ہی کو نہیں بلکہ تمام مذاہب پر اعتقاد رکھنے والی مذہبی شخصیات کو بھی بلا امتیاز مدعو کیا گیا ہے

172441
یومِ جمہوریہ ترکی کی تقریبات نئےصدارتی محل میں نئے  انداز کے ساتھ

امسال 29 اکتوبر کو یومِ جمہوریہ ترکی کی 91 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
اس تقریب میں پہلی بار ایردوان صدر کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔
بیش تپے صدارتی محل کے دروازے پہلی بار شرکاء کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔
اس استقبالیہ تقریب کی سب سے اہم بات شرکاء کی پرو فائل ہوگی۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان ووٹوں کی تعداد کا امتیاز کیے بغیر تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں صرف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ہی کو نہیں بلکہ تمام مذاہب پر اعتقاد رکھنے والی مذہبی شخصیات کو بھی بلا امتیاز مدعو کیا گیا ہے۔
پہلی بار صدارتی محل کے دروازے اناطولیہ کے عام لوگوں کے لیے بھی کھلے ہوں گے جو اپنے اپنے علاقائی ملبوسات میں شرکت کریں گے جیسا کہ تیس اگست کے موقع پر کیا جاتا ہے۔
ہال میں کلاسیک ترک موسیقی کو بھی پیش کیا جائے گا۔
صدارتی محل کی گارڈ سے منسلک دستے لان میں اپنے شو کا مظاہرہ کریں گے اور شرکاء کا استقبال کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں