ترکی کی طرف سے مصر میں بم حملے کی مذمت

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے سینا میں 24 اکتوبر کے بم حملے کی مذمت کی گئی ہے

171208
ترکی کی طرف سے مصر میں بم حملے کی مذمت

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے سینا میں 24 اکتوبر کے بم حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں کثیر تعداد میں مصری بھائیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔ ہم ،حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا ، ان کے کنبوں کے لئے تعزیت اور زخمیوں کے لئے فوری شفا کی امید کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گردی کی کوئی بھی وجہ جائز نہیں ہے اور ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں