وزیر اعظم داؤد اولو کے سلسلہ حل کے حوالے سے اہم اعلانات

ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے جاری سلسلہ حل کے معاملے پر پیش رفت کا جائزہ لینے والے داؤد اولو نے وضاحت کی ہے کہ ہم اس سلسلے کا قریبی طور جائزہ لینے والوں کی حساسیت سے بخوبی واقف ہیں

161406
وزیر اعظم داؤد اولو کے سلسلہ حل  کے حوالے سے اہم اعلانات


سلسلہ حل ترکی کا اہم ترین منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم احمد داؤداولو نے کل ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیا۔
ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے جاری سلسلہ حل کے معاملے پر پیش رفت کا جائزہ لینے والے داؤد اولو نے وضاحت کی ہے کہ ہم اس سلسلے کا قریبی طور جائزہ لینے والوں کی حساسیت سے بخوبی واقف ہیں۔
سلسلہ حل کے ترکی کے اہم ترین منصوبہ ہونے پر زور دینے والے داؤد اولو نے کہا کہ "مشرق وسطی کے اندر اسوقت جاری افراتفری کے ماحول میں ترکی کامیابی کی اکلوتی مثال ہے۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر مقامی ہے اور یہ عوامی ارادے کی بدولت منظر عام پر آیا ہے ، حکومت نے عوامی ارادے کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی میں نسلی اور مذہبی تضادات بیرونی عناصر کی طرف سے پیدا کیے گئے ہیں۔ہمارا یہ ساتھ صد ہا سال سے جاری ہے۔ ان بیرونی عناصر کے اثر کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک جانب سے جمہوری عمل کے ذریعے انسانوں کو فطری حقوق فراہم کرنے اور دوسری جانب ملکی سالمیت ، سیاسی متحرک پن اور یکجہتی کو ضمانت میں لینے والے سلسلے کو سلسلہ حل کا نام دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سلسلہ حل کو اولین طور پر کردی ہم وطنوں کے سپرد کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے کے اصل مالک وہ ہیں، ہم نے ہر طرح کے نتیجے کو بالائے طاق رکھتے اس عمل کو شروع کیا ہے۔
انہوں نے شام کے بارے میں کہا کہ یہ مسئلہ کوبانی تک محدود نہیں ہے ، لہذا کسی وسیع پیمانے کی منصوبہ بندی لازمی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں