یورپی یونین امور کے وزیر کی برسلز میں مصروفیات

ترکی اور اس کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ خبر رسانی کا فقدان پائے جانے پر توجہ مبذول کروانے والے بوزکھر نے کہا کہ بعض حلقے اس صورتحال کا استحصال کر رہے ہیں

160583
یورپی یونین امور کے وزیر کی برسلز میں مصروفیات

یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکھر کے برسلز میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
بوزکھر نے اپنی کل کی مصروفیات کو کارنج بین الاقوامی امن انجمن میں ایک کانفرس دیتے ہوئے مکمل کیا۔
ترکی اور اس کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ خبر رسانی کا فقدان پائے جانے پر توجہ مبذول کروانے والے بوزکھر نے کہا کہ بعض حلقے اس صورتحال کا استحصال کر رہے ہیں۔ ترکی کے حوالے سے ادراک آپریشن پر عمل درآمد کرنے کا ذکر کرنے والے ترک وزیر نے شامی سرحدوں پر در پیش واقعات سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر معلومات فراہم کیں۔
آج کی سفارتی سرگرمیوں کو دوبارہ یورپی کمیشن سے شروع کرنے والے وولکان بوزکھر نے اولین طور پر داخلی امور کی ذمہ دار سیسلیا مالسڑوم سے ملاقات کی۔
بوزکھر یورپی پارلیمنٹ میں اپنے مذاکرات کو مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ آئیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں