داعش کے حوالے سے ترکی کے ساتھ اہم مذاکرات

امریکی دفتر خارجہ نے ترکی اور شام کے کردی گروہوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق رائے طے پانے کا اعلان کیا ہے

160159
داعش کے حوالے سے ترکی کے ساتھ اہم مذاکرات

متحدہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے معاملے میں ترکی کے ساتھ مثبت مذاکرات سر انجام پائے ہیں۔
امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی حکام نے انقرہ میں مذاکرات کیے ہیں جو کہ انتہائی درجے فائدہ مند رہے ہیں۔
اعلامیہ میں مذاکرات میں ترکی کی داعش مخالف فوجی کاروائیوں میں خدمات کے معاملات پر غور کرنے کا ذکر کیا گیا ہے تو اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ادھر امریکی دفتر خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں شمالی شام میں مقیم کردی گروہوں کے ساتھ پہلی بار براہ راست رابطہ قائم کیا گیا ہے۔
وزارت کی ترجمان جین پیساکی کا کہنا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ کے ایک افسر اور شامی کردی گروہوں کے درمیان ملاقات علاقے سے باہر کسی مقام پر سر انجام پائی ہے۔
کردی مسلح گروہوں کا کہنا ہے کہ کوبانی کے بعض محلوں سے داعش کے عسکریت پسندوں کو دور کر دیا گیا ہے اور بعض ان کی تحویل میں ہیں۔
دریں اثناء داعش کے دارالحکومت بغداد میں حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دہشت گرد تنظیم نے شہر کے بعض علاقوں کا کنٹرول اس کے ہاتھ میں ہونے کا دعوی کیا ہے۔
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے حملوں میں اضافے کے باوجود پورے بغداد پر ان کا کنٹرول قائم ہونے کا خطرہ فی الوقت زیر بحث نہیں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں