چاوش اولو کی بانکی مون سے ملاقات

قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کی عبوری رکنیت کے لیے ترکی کی جانب سے کی جانے والی انتخابی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ترکی آئندہ ہونے والے عبوری رکنیت کے انتخابات میں ضرور کامیابی حاصل کرے گا۔ ترکی اقوام متحدہ میں اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرتا رہے گا

160154
چاوش اولو کی بانکی مون سے ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے نیو یارک میں اپنے مذاکرات کے دائرہ کار میں اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کی عبوری رکنیت کے لیے ترکی کی جانب سے کی جانے والی انتخابی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ترکی آئندہ ہونے والے عبوری رکنیت کے انتخابات میں ضرور کامیابی حاصل کرے گا۔
انہوں نے اس موقع پر داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف عالمی اتحاد میں اسٹریٹیجی کی کمی کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عراق اور گرد و نواح کے ممالک میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کو ایک صحیح درست اسٹریٹیجی ہی سے دور کیا جا سکتا ہے۔
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اس موقع پر سلامتی کونسل میں عبوری رکنیت کے لیے ہونے والے انتخابات میں جمہوریت کی فتح کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی اقوام متحدہ میں اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی سن 2016 میں استنبول میں انسانی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا اور استنبول کو اقوام متحدہ کا ایک مرکز بنانے کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے فلسطین میں پائدار امن کے قیام کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی غزہ کی تعمیر نو میں 200 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ مولو د چاوش اولو نے کہا کہ ترکی میں شامی پنا گزینوں کی امداد کے لیے اب تک ساڑھے چار بلین ڈالر خرچ کیے ہیں اور صرف گزشتہ سال ترکی میں شامی پنا گزینوں کے ہاں 33 ہزارا بچوں نے جنم لیا جن کی دیکھ بھا ل ترکی انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی تنہا ہی سارا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی اس سلسلے میں اپنی احساسیت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں