اقوامِ متحدہ شام میں حملے رکوائے: داوداولو

وزیر اعظم احمد داود اولو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صرف کوبانی کےلیے ہی نہیں بلکہ پورے شام کے تحفظ کےلیے حکمتِ عملی مرتب کرے

158647
اقوامِ متحدہ شام میں حملے  رکوائے: داوداولو

وزیر اعظم احمد داود اولو نے قطر کے چینل الجزیرہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کوبانی میں داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کی شمولیت سے متعلق تفصیلات واضح کیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں ظلم و بربریت کو تین سال گزر چکے ہیں لہذا عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صرف کوبانی کےلیے ہی نہیں بلکہ پورے شام کے تحفظ کےلیے حکمتِ عملی مرتب کرے۔
جناب داود اولو نے بتایا کہ ایک ہفتے کے عرصے میں تقریباً دو لاکھ کرد عوام کوبانی سے ترکی میں داخل ہوئے کہ جو یورپ میں ساڑھے تین سال کے عرصے میں قبول کردہ مہاجرین کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسد انتظامیہ کی شامی علاقوں پر بمباری روکے بغیر مہاجرین کی آمد کا سلسلہ روکنا نا ممکن ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اقوامِ متحدہ یا عالمی اتحاد شام میں فضائی اور بری حملوں سے محفوظ ایک علاقہ تشکیل دے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں