ترکی کے ساتھ کسی قسم کا تنازع نہیں پایا جاتا: امریکہ

وائٹ ہاؤس اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی کے ساتھ داعش کے معاملے میں کسی قسم کا مسئلہ نہ ہونے کا اعلان کیا ہے

157346
ترکی کے ساتھ کسی قسم کا تنازع نہیں پایا جاتا: امریکہ

متحدہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے فوجی ہوائی اڈے کو استعمال کرنے کی خاطر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اس اعلامیہ کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کے معاملے میں کسی قسم کا تنازع نہیں پایا جاتا ۔
اعلامیہ میں داعش کے خلاف جنگ کے حوالے سے ان الفاظ کو جگہ دی گئی ہے:"کوبانی کے محاصرے کو ختم کرسکنے والی بری قوتوں کی عدم موجودگی متحدہ امریکہ کی زیرِ قیادت کی اتحادی قوتوں کے حملوں کے مؤثر ثابت ہونے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔"
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی ترکی کے خلاف جدوجہد کی اہمیت کے حوالےسے اعلانات کیے۔
کیری نے کہا کہ ترکی کا کردار انتہائی اہم ہے اور یہ اس کردار کو بذاتِ خود تشکیل دے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روس سے بھی داعش کے بارے میں خفیہ معلومات کے مبادلے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں