یورپی یونین امور کے وزیر جرمنی کےد ورے پر

وزیر برائے امور یورپی یونین اور مذاکرات کار وولکان بوزکھر جرمنی اعلی سرکاری حکام سمیت سابق چانسلر شروڈر سے بھی ملاقات کریں گے

156455
یورپی یونین امور کے وزیر جرمنی کےد ورے پر

یورپی یو نین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکھر جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔
جرمنی کے یورپی یونین امور کے ذمہ دار وزیر ِ مملکت مائیکل روتھ کی دعوت پر برلن تشریف لے جانے والے بوزکھر اس دورے کے دائرہ کار میں وزیر انصاف ہیکو ماس، سابق چانسلر گرہارڈ شروڈر، وفاقی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کلاڈیا روتھ اور یورپی یونین کمیشن کے ارکان، وفاقی اسمبلی کے ترکی دوستی گروپ کے ارکان سمیت حکومتی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے۔
بوزکھر علاوہ ازیں روتھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے اور برلن میں مقیم ترک گلوکاروں، مصنفوں، فلموں اور تھیڑ کے فنکاروں ، کاروباری شخصیات اور اکیڈمیشنز کے بھی شریک ہونے والے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں