سکورسکی ہیلی کاپٹرگرنے سے چار فوجی شہید

ترکی کے ضلع کوجا علی سے پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے اس پر سوار تمام تر فوجی اللہ کو پیارے ہو گئے

154623
سکورسکی ہیلی کاپٹرگرنے سے چار فوجی شہید


فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے تک رسائی ہو گئی ہے۔
کوجا علی جینگز توپیل فوجی ہوائی اڈے سے پرواز کے تھوڑی مدت بعد ہی وائر لیس سےرابطہ منقطع ہونے والے ترک بحریہ کے سکورسکی قسم کے ہیلی کاپٹر کے ضلع کوجا علی کی تحصیل کھار تپے میں گرنے کا تعین کر لیا گیا ہے۔
اس حادثے میں بحریہ کے چار اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
قونیا جانے کے لیے کل دوپہر کے وقت کوجا علی سے اڑنے والے سکورسکی ہیلی کاپٹر کے ساتھ کچھ ہی دیر بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔
امدادی ٹیموں نے لا پتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی خشکی اور فضا سے دن بھر تلاش کی۔ بالاخر رات گیارہ بجے ہیلی کاپٹر کے ملبے کو تلاش کر لیا گیا۔
ہیلی کاپٹر پر سوار چاروں فوجی شہید ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں