ترکی کی طرف سے یورپی یونین کی پیش رفت رپورٹ کا خیر مقدم

یورپی یونین امور کے وزیر ولکان بوزکِر نے کہا ہے کہ ہم حق بجانب اعتراضات دور کرتے ہوئے کمیشن کی توقعات پوری کرنے کی کوشش کریں گے

151602
ترکی کی طرف سے یورپی یونین کی پیش رفت رپورٹ کا خیر مقدم

ترکی نے یورپی یونین کمیشن کی پیش رفت رپورٹ کو متوازن اور مثبت قرار دیا ہے۔
یورپی یونین امور کے وزیر ولکان بوزکِر نے کہا ہے کہ ہم حق بجانب اعتراضات دور کرتے ہوئے کمیشن کی توقعات پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی میں دہشت گردی کے خاتمے کےلیے سیاسی حل کی کوششوں اور جمہوری آزادی سمیت اصلاحات کی تعریف کیاجانا ہمارے لیے اہم ہے ۔
بوزکر نے جنوبی قبرص کے مذاکرات سے دستبردار ہونے کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ حکومت یونان اس سلسلے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں