نیٹو ترکی سے تعاون کو جاری رکھے گا:اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اِسٹولٹن برگ نے دورہ ترکی کے دوران وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے ملاقات کی جس میں داعش کے علاوہ شام اور عراق کی صورت حال کو اہمیت حاصل رہی

151933
نیٹو ترکی سے تعاون کو جاری  رکھے گا:اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اِسٹولٹن برگ نے دورہ ترکی کے دوران وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں داعش کے علاوہ شام اور عراق کی صورت حال کو اہمیت حاصل رہی ۔
اس حوالے سے ترکی کی حکمتِ عملی سے اسٹولٹن برگ کو آگاہ کرنے سمیت چاوش اولو نے کہا کہ داعش کے خلاف برّی سمیت ہر طرح کی کاروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
چاوش اولو نے کہا کہ شام میں ایک سیاسی تبدیلی ضروری ہے کیونکہ اسد انتظامیہ کی موجودگی وقتی صورت حال کو جاری رکھنے میں معاون ثابت ہو گی ۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ترکی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے پیٹریوٹ میزائلوں کی ترکی میں تنصیب اس کی فضائی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی ہے ۔
اسٹولٹن برگ آج صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو سے بھی ملاقات کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں