وزیر اعظم احمد داؤد اولو کا قوم سے خطاب

ترکی نے اپنی مضبوط جمہوری اقدار کے ساتھ بحران پیدا ہونے کی توقعات کو الٹے قدموں لوٹا دیا ہے

145711
وزیر اعظم احمد داؤد اولو کا قوم سے خطاب

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے"نئے ترکی کی راہ میں" کے عنوان سے ٹیلی ویژن پر عوام سے خطاب کیا۔
دنیا بھر میں وزیر اعظم اور صدر کی تبدیلی کے عمل کو کامیابی سے سر انجام دینے والی شاید ہی کوئی مثال ملنے کی وضاحت کرنے والے وزیر اعظم داؤد اولو نے کہا کہ ترکی نے اپنی مضبوط جمہوری اقدار کے ساتھ بحران پیدا ہونے کی توقعات کو الٹے قدموں لوٹا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ " ہر طرح کی غیر جمہوری کوششوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔"
داعش کی تحویل سے ترک یرغمالیوں کی بازیابی کا ذکر نے والے داؤد اولو نے بتایا کہ" اس واقع نے ترکی کے کس قدر ایک عظیم مملکت ہونے اور حکومت کے کس قدر مؤثر اور اہل ہونے کا دنیا بھر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں شروع کردہ اور اہم سطح کا فاصلہ طے کردہ دہشت گردی کے خاتمے کے حامل سلسلہ حل کو نئے دور میں کسی مثبت نتیجے تک پہنچانے پر ہم اٹل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں