دفتر خارجہ کا مصر کے حوالے سے ایک اہم اعلان

اعلامیہ کے مطابق مصری عوام پر غیرانسانی اور غیر قانونی عمل درآمد کے خلاف آواز بلند کرنا ترکی کا اخلاقی اور قانونی فریضہ ہے

145508
دفتر خارجہ کا مصر کے حوالے سے ایک اہم اعلان

ترک دفتر خارجہ نے مصری دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ پریس اعلانات میں جگہ پانے والے دعووں کے حقائق کے منافی ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان دعووں کو سنجیدہ لینا اور قبول کرنا نا ممکن ہے۔"
وزارت خارجہ کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مصر میں انسانی عزت و وقار، عوامی ارادے اور حاکمیت کو پاؤں تلے روندنے والے عمل درآمد کے خلاف رد عمل کو "اندرونی مداخلت" کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔
اعلامیہ میں اس معاملے کے انسانی حقوق اور آئینی دائرہ کار میں ہونے، عالمی برادری کے دیگر ذمہ دار رکن ملکوں کی طرح ترکی پر بھی برادر مصری عوام کے بنیادی ترین حقوق کے حصول کی خاطر، اخلاقی، ضمیری اور قانونی ذمہ داریاں عائد ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ جمہوریت کے منافی عمل درآمد کے جاری رہنے تک مصری انتظامیہ کا "عالمی برادری سے نکتہ چینی کے خاتمے کی توقع رکھنا ایک خیالی پلاؤ ہو گا۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں