ترکی سلسلہ رکنیت یورپی یونین کو سرعت دے گا

یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکر نے یورپی یونین ہم آہنگی اور داخلی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سلسلہ رکنیت یورپی یونین کے حوالے سے اہم پیغامات دیے ہیں

144881
ترکی سلسلہ رکنیت یورپی یونین کو سرعت دے گا


ترکی ، سلسلہ رکنیت یورپی یونین کو سرعت دینا چاہتا ہے۔
چودہویں داخلی رابطہ کوآرڈینیشن اور ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے والے یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکر نے کہا ہے کہ سن 2015 تا 2019 کے عرصے پر محیط ہدف ہونے والی دو مرحلوں کی حامل حکمت عملی کے ساتھ اس سلسلے کو سرعت دی جائیگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اہم ترین معاملہ ترکی کو صحیح طرح سمجھنا ہے۔
یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر نے یورپی یونین کے امور سے متعلقہ حکام سے مذاکرات کیے۔
بوزکر شام کے وقت یورپی یونین کے موجودہ صدر اٹلی کے انقرہ کے سفارتخانے کا دورہ کریں گے۔
جہاں پر وہ یورپی یونین کے انقرہ میں سفیروں کو ترکی کی یونین کے حوالے سے نئی حکمت ِ عملی کو بیان کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں