عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس شروع ہو رہا ہے

"مستقبل میں علاقائی ترقی کے لئے ذرائع کو سامنے لانے " کے عنوان سے عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے آج استنبول میں شروع ہو رہا ہے

141946
عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس شروع ہو رہا ہے

"مستقبل میں علاقائی ترقی کے لئے ذرائع کو سامنے لانے " کے عنوان سے عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے آج استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔

اجلاس دو روز تک جاری رہے گا اور اس میں 70 سے زائد ممالک سے تقریباً 600 اعلٰی سطحی شخصیات شرکت کریں گی۔
اجلاس کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کریں گے جب کہ اختتامی نشست وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی شرکت سے منعقد ہو گی۔
شرکاء میں غیر ملکی صدور کے ساتھ ساتھ یورپی کمیشن کے سربراہ جوس مینوئل باروسو بھی شامل ہیں۔
ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئیٹر وولکان بوزکِر "یورپی یونین ، ہمسائیگی اور اس سے بڑھ کر" کے عنوان سے منعقدہ پینل سے خطاب کریں گے۔
توقع ہے کہ صدر ایردوان ، وزیر اعظم احمد داؤد اولو اور یورپی یونین کے وزیر بوزکِر فورم میں شریک صدور، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور وزراء کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ اجلاس علاقے میں مستحکم ترقی ، استحکام اور امن کے لئے ترکی کی طرف سے جاری کوششوں میں تیزی لانے کے لئے سوچ اور تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرنے کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں