تحفظِ توانائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےنیو یارک میں سعودی عرب کی عبوری صدارت کے تحت منعقدہ ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی علاقے میں مسائل کو بات چیت کے ذریے حل کرنے کا حامی رہا ہے

135182
تحفظِ توانائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ توانائی کا تحفظ ترکی کی اولین ترجیحات میں شمار ہوتاہے ۔
چاوش اولو نے نیو یارک میں سعودی عرب کی عبوری صدارت کے تحت منعقدہ ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی علاقے میں مسائل کو بات چیت کے ذریے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ تحفظِ توانائی اور اس سے متعلقہ منصوبوں پر عمل د رآمد ترکی کےلیے اہم ہے جس کے نتیجے میں ایشیائی ممالک اور ترکی کے درمیان تعلقات کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے شعبہ سیاحت کے حوالے سے کہا کہ اس وقت ترکی کا شمار دنیا میں ساتویں سیاحتی ملک کے طور پر ہوتا ہے۔
چاوش اولو نے یہ بھی کہا کہ ترکی اس شعبے میں اپنے تجربات سے اے سی ڈی ممالک کو مستفید کرنے کا خواہاں ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں