صدر ایردوان کی امریکہ میں مصروفیات

ترک صدر نے ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن و امان کے حوالے سے اہم پیغامات دیتے ہوئے ترکی کے ماضی کے تجربات کو مثال بنانے کی ضرورت کو پیش کیا

135166
صدر ایردوان کی  امریکہ میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے متحدہ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
کل اپنے سلسلہ مذاکرات کو شروع کرنے والے صدر ایردوان نے اولین طور پر امریکہ کی ممتاز تھنک ٹینک تنظیم خارجہ تعلقات کونسل میں خطاب دیا۔
خطاب میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر اپنے جائزے پیش کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ ترکی اپنے ماضی کے تجربات کو علاقائی اور عالمی امن و امان کے قیام کی خاطر ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی اپنی خارجہ پالیسیوں کو ابتک کی طرح آئندہ بھی امن و آشتی، تعاون، بین الاقوامی قوانین اور انصاف کی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عمل کو جاری رکھے گا۔ اور یہ اپنی جمہوری اقدار اور معیار کی بدولت خطے اور دنیا بھر کے لیے ایک کامیاب مثال بننے کے اوصاف کو برقرار رکھے گا۔
صدر ایردوان نے بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔
مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، شامی مہاجرین، پرواز کے ممنوعہ علاقے، مسئلہ قبرص، غزہ، یوکیرین، صومالیہ کو انسانی امداد، بین الاتہذیبی اتحاد، موسمی تغیرات اور ایبولہ کی طرح کے اہم عالمی معاملات پر غور کیا گیا ۔
سیکرٹری جنرل مون نے موصل میں یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کی صحیح سلامت بازیابی کی بنا پر ترکی کو مبارکباد پیش کی۔
ترک صدر نےا نسداد دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ عراق اور شام کو کسی واحد فوجی کاروائی کے علاقے کے طور پر دیکھنا چاہیے اور دہشت گردف عناصر کی جڑوں کو کاٹنے والے اقدامات اٹھانے چاہیے۔
دریں اثناء اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس کی مناسبت سے صدر ایردوان نے ٹرکش ہاؤس میں ایک استقبالیہ دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں