ترک فضائیہ کے قیام کی 103 ویں سالگرہ

ایسکی شہر میں ائیر وار اکیڈمی اور ائیر میزائل ڈیفنس کی کمان گاہ میں منعقد ہونے والی تقریب کاآغاز ترک فضائیہ کے طیاروں کے فضائی پاسٹ سے ہوا۔ اس موقع پر ترک فضائیہ کے بینڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا

134682
ترک فضائیہ کے قیام کی 103 ویں سالگرہ

ترک فضائیہ نے اپنے قیام کی 103 ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی ہے۔
ایسکی شہر میں ائیر وار اکیڈمی اور ائیر میزائل ڈیفنس کی کمان گاہ میں منعقد ہونے والی تقریب کاآغاز ترک فضائیہ کے طیاروں کے فضائی پاسٹ سے ہوا۔
اس موقع پر ترک فضائیہ کے بینڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پیرا شوٹرز نے فضامیں چھلانگیں لگائیں ۔
سولو ترک نے پہلی بار فرسٹ پائلٹ اور ریزو پائلٹ نے اوپر تلے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
عالمی شہرت یافتہ ترک ایکروبیٹک پائلٹ علی اوز ترک نے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے کرتب دیکھاتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لیے۔
اس شو میں ترکی کے مقامی سطح پر تیار کردہ طیارے ہر کش نے بھی حصہ لیا۔
یہ تقریب ترک طیاروں کے ایکرو بیٹک شو کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی ۔
ماہ جون میں صوما کوئلے کی کان کے حادثے کی وجہ سے ملتوی کی جانے والی اس تقریب میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں