صدر ایردوان رہائی پانے والےیرغمالیوں سےآج ملاقات کریں گے

صدارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صدر ایردوان آج صبح ساڑھے گیارہ بجے قصر چانکایہ میں قونصل خانے کے ملازمین کو شرف ملاقات بخشیں گے۔ صدر ایردوان رہائی کے لیے شروع دن ہی سے بڑی گہری دلچسپی لیتے رہے ہیں

133737
صدر ایردوان رہائی پانے والےیرغمالیوں سےآج ملاقات کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب سے عراق کے شہر موصل میں یرغمال بنائے جانے اور کل رہا کیے جانے کے بعد ترکی لائے جانے والے قونصل خانے کے ملازمین سے ملاقات کریں گے۔
صدارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صدر ایردوان آج صبح ساڑھے گیارہ بجے قصر چانکایہ میں قونصل خانے کے ملازمین کو شرف ملاقات بخشیں گے۔
صدر ایردوان موصل میں یرغمال بنائے گئے ان ملازمین کی رہائی کے لیے شروع دن ہی سے بڑی گہری دلچسپی لیتے رہے ہیں۔
یرغمالیوں کو کامیابی سے رہا کروانے کے فوراً بعد ہی صدر ایردوان نے قونصلر جنرل اؤز ترک یلماز اور ان کی اہلیہ کو الگ الگ ٹیلی فون کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور رہائی پر مبارکباد پیش کی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں